ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انگلینڈ نے تیسرا ٹیسٹ 42 رنز سے جیت کر سری لنکا کو کلین سویپ کیا 

انگلینڈ نے تیسرا ٹیسٹ 42 رنز سے جیت کر سری لنکا کو کلین سویپ کیا 

Tue, 27 Nov 2018 12:05:34    S.O. News Service

کولمبو،27؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) انگلینڈ نے تین کرکٹ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں یہاں پیر کو سری لنکا کو 42 رنز سے شکست دے کر میزبان کو 3-0 سے کلین سویپ کردیا۔سری لنکا کی ٹیم چوتھے دن اپنی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی طرف سے دی 327 رنز کے جواب میں 284 رن ہی بنا سکی۔انگلینڈ کے جانی بیرسٹو کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ بین پھوکس مین آف دی سیریز رہے۔ سری لنکا نے پیر کو اپنے تیسرے دن کے اسکور چار وکٹ پر 53 رنز سے سکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔میزبان ٹیم کی شروعات خراب رہی اور لچھن سنداکن سات کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد چھٹے وکٹ کے لئے کسل مینڈس (86) اور روشن سلوا (65) کے درمیان 102 رنز کی اہم شراکت ہوئی۔مینڈس کو جیک لیچ نے رن آؤٹ کرکے انگلینڈ کی میچ میں واپسی کرائی۔مینڈس کے پویلین لوٹنے کے بعد میزبان ٹیم کی اننگز لڑکھڑا گئی۔سری لنکا نے 226 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنے نو وکٹ گنوا دیے۔ملدا پشپ کمارا نے سرنگا لکمل کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کے لئے 58 رنز کی شراکت کی لیکن وہ ٹیم کی ہار کونہیں ٹال سکے۔لکمل کو 11 کے ذاتی اسکور پر لیچ نے آؤٹ کیا جبکہ پشپ کمارا 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا نے اپنے آخری نو وکٹ 67 رن کے اندر گنوا دے انگلینڈ کے لئے لیج اور معین علی نے چار چار وکٹ لئے۔بین اسٹوکس کو ایک وکٹ ملا۔


Share: